Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / انوراگ شرما کی میعاد میں توسیع کا امکان

انوراگ شرما کی میعاد میں توسیع کا امکان

تلنگانہ کے نئے ڈائرکٹر جنرل پولیس کے انتخاب پر قیاس آرائیاں

حیدرآباد۔/4اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے نئے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی ) کا امکان ہے کہ نئے سال ہی میں تقرر ہوگا۔14 نومبر کو موجودہ ڈی جی پی مسٹر انوراگ شرما کی میعاد مکمل ہوجائے گی اور وہ وظیفہ پر سبکدوش ہوجائیں گے۔ لیکن اس بات کے قوی امکانات بتائے جارہے ہیں کہ ان کی میعاد میں توسیع کی جائے گی اور اس سلسلہ میں اقدامات کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ چونکہ14 نومبر سے قبل انچارج ڈی جی پی کے تقرر کیلئے جو اقدامات کئے جانے چاہیئے ایسی کوئی سرگرمیاں ریاست میں دیکھی نہیں جارہی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نئے ڈی جی پی کے تقرر میں فی الحال کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتی اور اس مسئلہ کو تعطل کا شکار بناکر موجودہ ڈی جی پی کی میعاد میں دو تا تین ماہ کی توسیع کی جائے گی اور سیاسی حالات کے پیش نظر امکان ہے کہ نئے سال میں ہی نئے و مستقل ڈی جی پی کا تقرر ہوگا۔ تاہم ڈی جی پی کی دوڑ میں جملہ 7 نام گشت کررہے ہیں جن میں تین ناموں کے چرچے بہت زیادہ ہیں ۔ موجودہ ہوم سکریٹری راجیو ترویدی، مرکز سے وابستہ سدیپ لکٹکیہ اور کمشنر حیدرآباد مہیندر ریڈی کے نام شامل ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT