Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / انوشکا سری لنکا پہنچ گئیں

انوشکا سری لنکا پہنچ گئیں

کولمبو۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کپتان ویراٹ کوہلی ٹسٹ سیریز میں سری لنکا کے خلاف تاریخی کی کلین سویپ کے بعد ونڈے سیریز سے پہلے کچھ آرام کے موڈ میں نظر آرہے ہیں جہاں انہیں سری لنکا دورے میں اپنی ساتھی اور اداکارہ انوشکا شرما کا ساتھ مل گیا ہے ۔کوہلی ٹیم کے ساتھ جولائی سے ہی سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں ٹیم کو ستمبر کے پہلے ہفتے تک رہنا ہے ۔ ہندوستان 20اگست سے دامبولا میں پانچ میچوں کی ونڈے سیریز آغاز کریگالیکن اس سے پہلے کوہلی انوشکا کے ساتھ سیروتفریح کرتے نظر آئے۔ خود کوہلی نے بھی انوشکا کے ساتھ ایک تصویر کو شائع کرکے لکھا مجھے میری محبت کے ساتھ اس بریک کی سخت ضرورت تھی۔کوہلی نے انوشکا کے ساتھ گاڑی میں ایک سیلفی کو شیئر کیا۔ اس کے علاوہ کوہلی نے انوشکا کے ساتھ سری لنکا میں اپنے فین کلب کی بھی ایک تصویر کو شیئر کیا۔ اس تصویر میں وراٹ اور انوشکا کے ساتھ ان کے سری لنکا ئی پرستار بھی موجود ہیں اور ساتھ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری بھی ان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ انسٹا گرام پر اس تصویر کے ساتھ لکھا کوہلی اور انوشکا کے ساتھ ان کے خوش قسمت مداح ۔

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی‘آئی سی سی کا اقدام؟
لاہور۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں مدد کے لیے بین الاقوامی سیکیورٹی کمپنی سے 3 سالہ معاہدہ کرلیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ مذکورہ سیکیورٹی کمپنی رواں ماہ اگست کے آخر میں یا پھر آئندہ ماہ ستمبر کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ یہ سیکیورٹی کمپنی برطانیہ، نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی شہرت ہے۔آئی سی سی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے ایک مثبت قدم ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT