Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انوشکا نے کوہلی سے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

انوشکا نے کوہلی سے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

ممبئی ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ’’دل دھڑکنے دو‘‘ والی اداکارہ انوشکا شرما نے ایسی افواہوں کو مسترد کردیا ہے کہ وہ کرکٹر بوائے فرینڈ ویراٹ کوہلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ 27 سالہ انوشکا نے ویراٹ کے ساتھ اپنے رشتے کو گزشتہ ڈسمبر میں آشکار کیا تھا اور تب سے انھیں شادی کی افواہوں کا سامنا رہا ہے۔ تازہ افواہ میں بتایا گیا کہ 26 سالہ کرکٹر ممبئی میں اس اداکارہ کے ساتھ مقیم ہوجانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انوشکا کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا: ’’انوشکا شرما کی متوقع شادی کے تعلق سے جاری باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔ موجودہ طور پر وہ اپنے کام کی مصروفیتوں میں مصروف اور مسرور ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ ہمیشہ اپنی زندگی کے تعلق سے کھلی کتاب رہی ہیں اور ایسا ہی رہیں گی اور سب سے درخواست ہے کہ قیاس آرائی کی بجائے انھیں اپنے تعلق سے اعلان کرنے دیا جائے۔ قبل ازیں انوشکا نے مبینہ طور پر ایکٹر رنویر سنگھ کے ساتھ عشق لڑایا، جن کے ساتھ وہ ’’بیانڈ باجہ بارات‘‘، ’’لیڈیز ورسیس رکی بہل‘‘ اور اِس سال کی ریلیز ’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں کام کرچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT