Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / انوپم کھیر کو ’’آنر ڈگیسٹ آف ٹیکساس‘‘ ایوارڈ

انوپم کھیر کو ’’آنر ڈگیسٹ آف ٹیکساس‘‘ ایوارڈ

ہوسٹن ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندی فلموں کے نامور اداکار انوپم کھیر کو ہوسٹن کے ڈپٹی میئر ایڈگونزالیز کے ذریعہ جو دراصل ٹیکساس کے گورنر گریگ اباٹ کی جانب سے دیا جانے والا ’’آنرڈ گیسٹ‘‘ ایوارڈ تھا، سے نوازا گیا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل انوپم کھیر کو ٹیکساس اسٹیٹ سینیٹ کی جانب سے ایک اور باوقار سینیٹ پروکلیمیشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ انوپم کھیر کو سنیما کے شعبہ میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف کے طور پر کئی ایوارڈس مل چکے ہیں۔ آج کل ان کا ایک ڈرامہ ’’میرا مطلب وہ نہیں تھا‘‘ امریکہ اور کینیڈا کے شہروں میں کافی دھوم مچا رہا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ خدا ان پر ہمیشہ مہربان رہا ہے اور اس ایوارڈ کو حاصل کرتے ہوئے وہ بحیثیت ایک ہندوستانی ایکٹر بیحد فخر محسوس کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس ڈرامہ میں ان کے ساتھ نیتا گپتا نے بھی اداکاری کی ہے جس کی سراہنا کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT