Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / انوکھا احتجاج ‘4 گیندوں پر 92 رنز دینے کا عالمی ریکارڈ

انوکھا احتجاج ‘4 گیندوں پر 92 رنز دینے کا عالمی ریکارڈ

ڈھاکہ ۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ویسے تو دنیا کے ہر کھیل کی طرح کرکٹ میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ نت نئے ریکارڈز بنتے جا رہے ہیں لیکن  بنگلہ دیش میں بولر نے ایک ایسا ریکارڈ بنا دیا جو کسی نے آج تک نہ تو دیکھا اور نہ سنا۔ڈھاکہ سیکنڈ ڈویژن کرکٹ لیگ میں ایگڑیوم اور لال ماٹیا کے درمیان میچ میں امپائر کے جانبدارانہ فیصلے کے خلاف احتجاجاً بولر نے بدترین کارکردگی کے نئے ریکارڈز بنا دیے۔50 اوورز فی اننگز کے میچ میں لال ماٹیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14 اوورز میں محض 88 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی لیکن اس سے قبل امپائر کی جانب سے کئے گئے فیصلے پر نالاں نظر آئی۔لال ماٹیا کے سیکریٹری عدنان رحمان دیپون نے کہا کہ یہ معاملہ ٹاس کے موقع پر شروع ہوا۔ میرے کپتان کو سکا دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور جیسے کہ ہمیں توقع تھی، حریف ٹیم نے امپائر کی جانبداری کا فائدہ اٹھا کر ہمیں پہلے بیٹنگ کیلئے بھیج دیا۔انہوں نے کہا کہ میری ٹیم کے کھلاڑی 17، 18 اور 19 سال کے نوجوان ہیں جو اس ناانصافی کو برداشت نہ کر سکے لہٰذا انہوں نے محض چار گیندوں پر 92 رنز دے دیے۔ لال ماٹیا کے بولر نے 32 گیندوں کا اوور کیا اور صرف چار درست گیندوں پر 92 رنز دیتے ہوئے ایگزیوم کو دس وکٹوں سے جتوا دیا۔ بولر سجون محمود نے 15 نوبالس اور 13 وائڈ گیندیں کیں جس میں باؤنڈریز سمیت 65 رنز بنے جبکہ ان کی چار قانونی گیندوں پر 12 رنز اسکور ہوئے۔یاد رہے کہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور میں اب تک سب سے زیادہ 36 رنز بنے ہیں جس میں ہر گیند پر چھکا لگایا گیا اور ایسا ٹوئنٹی20 اور ونڈے میچوں میں ہوا ہے جبکہ فرسٹ کلاس میچوں میں بھی اس طرح کے دو واقعات پیش آ چکے ہیں تاہم ٹسٹ کرکٹ میں آج تک اس طرح کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ ونڈے میں ہرشل گبز نے نیدرلینڈ جبکہ ہندوستان کے یوراج سنگھ نے انگلینڈ  کے خلاف چھ گیندوں پر چھ چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT