Thursday , June 29 2017
Home / دنیا / انوکھا جواب تحریر کرنے پر مسلم طالب علم کا اسٹانفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ

انوکھا جواب تحریر کرنے پر مسلم طالب علم کا اسٹانفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ

نیویارک ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 18 سالہ بنگلہ دیشی امریکی مسلمان طالب علم کو باوقار اسٹانفورڈ یونیورسٹی میں صرف اس بنیاد پر داخلہ مل گیا کہ اس نے اپنے مضمون میں ’’سیاہ فاموں کی زندگی بھی  اہمیت کی حامل‘‘ جیسا جملہ ایک بار نہیں بلکہ سو بار تحریر کردیا تھا۔ اپنی درخواست کے مضمون نویسی کے سیکشن میں زیاد احمد کی حیرت کی اس وقت انتہاء نہیں رہی جب اس نے دیکھا کہ اس کا جواب دینے کا انوکھا طریقہ متعلقہ عہدیداروں کو اس قدر متاثر کرے گا کہ اسے یونیورسٹی میں داخلہ کا اہل قرار دیا جائے گا۔ اسٹانفورڈ یونیورسٹی کے داخلہ فارم میں اس سے ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ اس کی زندگی میں کس کی زیادہ اہمیت ہے اور کیوں؟ اس موقع کو غنمیت جانتے ہوئے پرنسٹن ،نیوجرسی کے فعال رکن زیاد احمد نے ایک دو بار نہیں بلکہ سو بار تحریر کردیا کہ سیاہ فاموں کی زندگی اس کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ اس کے اس جواب نے کیلیفورنیا اسکول کے داخلہ سیکشن کے عہدیداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی اور بعدازاں احمد کو داخلہ کی توثیق کا مکتوب وصول ہوا۔ احمد نے کہا کہ جب اس نے لفافہ کھول کر دیکھا تو خوشی اور حیرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ مسکرانے لگا کیونکہ اسٹانفورڈ یونیورسٹی میں محض اس جواب کی بنیاد پر اسے داخلہ کا اہل قرار دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT