Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انو ویژن ان پیکیجنگ پر دو روزہ قومی کانفرنس

انو ویژن ان پیکیجنگ پر دو روزہ قومی کانفرنس

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : وزارت تجارت و صنعت حکومت ہند کے ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیکیجنگ کی جانب سے ’ انوویژن ان پیکیجنگ ‘ پر دو روزہ قومی کانفرنس کا 23 مارچ سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ڈائرکٹر آئی آئی پی پروفیسر اے وی پی ایس چکراورتی ، آئی آئی پی سب کمیٹی کے صدر نشین سنجیو جگی نے کہا کہ امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، سوئیٹزر لینڈ کے مندوبین کے بشمول جملہ 300 مندوبین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ تلنگانہ کے پرنسپال سکریٹری آئی ٹی ، مسٹر جئیش رنجن کانفرنس کا افتتاح انجام دیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں مختلف امور پر غور ہوگا جن میں میک ان انڈیا مہم میں پیکیجنگ کا رول بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ اپنی سرگرمیوں میں وسعت کا بھی منصوبہ رکھتا ہے اور آئندہ ایک تا دو سال میں ادارہ کے مزید تین مراکز ، بنگلور ، گوہاٹی اور کاکناڈا میں سرگرم ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں فارما صنعت پر بھی غور ہوگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT