Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ہائی ٹیک نقل نویسی کی کوشش

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ہائی ٹیک نقل نویسی کی کوشش

دو نوجوان گرفتار، امیدواروں کے بنیان سے عصری آلات ضبط
حیدرآباد ۔ /16 مارچ (سیاست نیوز) جاریہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ہائی ٹیک نقل نویسی کی کوشش کرنے والے دو نوجوانوں کو ایس آر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے نقل نویسی کیلئے استعمال کئے جانے والے ہائی ٹیک بلیو ٹوتھ آلات ضبط کرلئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ ایس آر نگر علاقہ میں رائل جونیر کالج میں انٹرمیڈیٹ امتحان سنٹر پر دو نوجوانوں 19 سالہ شیخ اعجاز اور 19 سالہ محمد سمیع اللہ  کی تلاشی کے دوران چیف سپرنٹنڈنٹ کے شنکر ریڈی نے ان کے بنیان میں چھپے ہوئے بلیو ٹوتھ ہائی ٹیک الیکٹرانک آلات ہونے کا پتہ لگایا جس کے نتیجہ میں ایس آر نگر پولیس کو اس سلسلے میں اطلاع دی گئی ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر ایس آر نگر سید عبدالقادر جیلانی نے دو نوجوانوں کو فوری حراست میں لیکر انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور تفتیش کے دوران نوجوانوں نے بتایا کہ امتحانات میں نقل نویسی کی غرض سے انہوں نے www.shopclues.com ویب سائیٹ  سے الیکٹرانک بولیو ٹوتھ آلات حاصل کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ اعجاز امتحان کے دوران بلیو ٹوتھ کے ذریعہ فون کال موصول کرنے کے بعد سمیع اللہ کی مدد سے پرچہ سوالات سنانے کے بعد اس کا جواب فراہم کرنے پر امتحان لکھنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ ڈی سی پی مسٹر وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کی جانب سے نقل نویسی کیلئے تیار کردہ منصوبے کو ناکام بنانے میں اہم رول ادا کرنے والے ایس آر نگر پولیس عملہ کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT