Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آج آغاز

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آج آغاز

حیدرآباد 28 فروری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا یکم مارچ سے آغاز ہورہا ہے۔ اِس ضمن میں تمام انتظامات پورے کرلئے گئے ہیں۔ دونوں شہروں میں واقع 316 گورنمنٹ و پرائیوٹ جونیر کالجس کے 1,60,354 طلبہ امتحانات میں شرکت کریں گے۔ شہر حیدرآباد کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اوقات امتحان 9 بجے تا 12 بجے دن ہوں گے ۔ اِس بار نقل نویسی و دیگر بے قاعدگیوں کی روک تھام کیلئے عصری ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT