Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پرامن انعقاد

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پرامن انعقاد

حیدرآباد ۔ 17 مارچ(پریس نوٹ) سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نامپلی حیدرآباد کے بموجب 17 مارچ کو انٹر پبلک امتحانات 2016ء کے تحت پبلک ایڈمنسٹریشن 1 برج کورس میتھامیٹکس کا امتحان منعقد ہوا جس کیلئے سی سیٹ کا قرعہ نکالا گیا اس کیلئے جملہ 24743 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جس میں سے جنرل کیلئے 1973 جبکہ ووکیشنل کیلئے 22770 امیدوار شامل تھے۔ ان امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کی تعداد 20292 رہی جبکہ 4451 امیدوار غیر حاضر رہے۔ حاضری کا فیصد 82 جبکہ غیرحاضر 18 فیصد رہا۔ یہ امتحانات پرامن طریقہ سے منعقد کئے گئے۔ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

TOPPOPULARRECENT