Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکامی کے خوف سے طالبہ کی خودکشی

انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکامی کے خوف سے طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) ) انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ناکامی کے خوف سے ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ جس نے حالیہ دنوں امتحان میں شرکت کی تھی ۔ یہ واقعہ اپل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 17 سالہ سواتی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سوامی رامنتاپور اپل علاقہ کے ساکن سینو کی بیٹی تھی ۔ اس طالب ہکو امتحان میں ناکمی کا خوف تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT