انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلوں کیلئے تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے انٹرمیڈیٹ سال اول کے کورسیس میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے آخری تاریخ میں 12 ڈسمبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ بورڈ نے تمام گورنمنٹ ؍ خانگی امدادی ؍ خانگی غیر امدادی ؍ کوآپریٹیو ؍ ریسیڈنشیل ؍ ٹی ایس ٹرائبل ؍ ٹی ایس ماڈل اسکولس ؍ بی سی ویلفیر ؍ کے جی بی ویز؍ انسنٹیو جونئیر کالجس اور دو سالہ انٹرمیڈیٹ کورسیس چلانے والے کمپوزٹ ڈگری کالجس کے پرنسپل سے کہاکہ توسیع کی گئی تاریخ تک انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلے کریں۔ اس کے بعد تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی ۔