Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ سال دوم امتحانات میں 11 سالہ لڑکے کی کامیابی

انٹرمیڈیٹ سال دوم امتحانات میں 11 سالہ لڑکے کی کامیابی

حیدرآباد 16 اپریل (پی ٹی آئی) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے مطابق شہر کے ایک کمسن بچہ نے 11 سال کی عمر میں بارہویں جماعت میں کامیابی کی ایک حیرت انگیز تاریخ بنائی ہے۔ یہ دلچسپ کارنامہ انجام دینے والے حیدرآبادی لڑکے آگتیہ جیسوال کے والدین اشوینی نے کہاکہ اُس نے 63 فیصد نشانات کے ساتھ انٹرمیڈیٹ سال دوم میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ سینٹ میری جونیر کالج یوسف گوڑہ کا طالب علم ہے جو اس سال مارچ میں منعقدہ امتحانات میں حصہ لیا تھا۔ 2015 ء میں منعقدہ ایس ایس سی امتحان میں آگتیہ نے اُس وقت کامیابی حاصل کی تھی جب اُس کی عمر صرف 9 سال تھی۔ اشوینی کمار نے کہاکہ ان امتحانات میں شرکت کے لئے ان کے بیٹے نے ایس ایس سی بورڈ سے اجازت حاصل کیا تھا لیکن انٹرمیڈیٹ کے لئے ایسی کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT