Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کا آج آغاز

انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کا آج آغاز

حیدرآباد ۔ 23مئی ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا 24مئی منگل سے آغاز ہوگا جو کہ 31مئی تک جاری رہیں گے ۔ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے پُرامن کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر اے اشوک کمار سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ریاست تلنگانہ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست بھر میں جملہ 799 امتحانی مراکز میں 4,73,450 کے منجملہ ( سال اول) میں 3,13,647 لاکھ اور سال دوم میں 1,59,803 لاکھ طلباء و طالبات امتحانات میں شرکت کریں گے جبکہ 90فیصد امتحانی مراکز میں پہلی مرتبہ سی سی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرلے سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ کئے گئے ہال ٹکٹس پر پرنسپال کی دستخط نہ رہنے پر بھی طلبہ کو امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے گی جبکہ یکم جون سے امتحانی پرچوں کی جانچ کے کاموں کا آغاز کردیا جائے گا اور اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا 25جون سے قبل ہی اعلان کرنے کی ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔ سال اول کے امتحانات 9 تا 12بجے اور سال دوم کے امتحانی اوقات 2:30 بجے تا 5:30 بجے شام تک ہوں گے اور طلبہ کو امتحانی وقت سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پر موجود رہنا ہوگا اور ایک منٹ بھی تاخیر سے پہنچنے والے طلبہ کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT