Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے آن لائین ایڈمیشن تجاویز سے دستبرداری

انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے آن لائین ایڈمیشن تجاویز سے دستبرداری

حیدرآباد 6 جون ( سیاست نیوز ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے جونئیر کالجس میں داخلوں کیلئے متعارف کردہ آن لائین ایڈمیشن تجاویز سے دستبرداری اختیار کرلی ہے اور اب سابقہ طریقہ کار کے ذریعہ جونئیر کالجس میں انٹر میڈیٹ سال اول اور دوم میں داخلے دئے جائیں گے ۔ ان داخلوں کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ 6 تا 30 جون پہلے مرحلہ کے تحت داخلہ جات کا عمل مکمل کرلیا جائیگا ۔ سکریٹری بورڈ ڈاکٹر اشوک نے بتایا کہ 12 جون سے انٹرمیڈیٹ سال دوم کی کلاسیس کا آغاز ہوجائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ خانکی کالجس میں انٹرمیڈیٹ کورسیس کی فیس میں اضافہ کا مطالبہ انتظامیہ نے کیا ہے جس پر غور و خوض کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT