Thursday , June 29 2017
Home / جرائم و حادثات / انٹرمیڈیٹ میں ناکامی پر3 طلبہ کی خودکشی

انٹرمیڈیٹ میں ناکامی پر3 طلبہ کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 16؍اپریل ( سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکامی سے دلبرداشتہ3 طلبہ نے خودکشی کرلی ۔ پہلے واقعہ میں کے منیش کمار گوڑ ساکن سبھاش نگر ‘ صنعت نگر سال اول کے امتحانات کے نتائج میں ناکام ہونے کے بعد وہ مایوس ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے صنعت نگر ریلوے اسٹیشن پر چلتی ہوئی ٹرین کے روبرو چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ طالب علم کے والد سرینواس گوڑ نے ناکام ہونے والے پرچوں کا دوبارہ امتحان لکھنے کے لئے کہا لیکن منیش کمار گوڑ مایوسی کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ریلوے پولیس نامپلی نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ امتحان میں ناکامی کے نتیجہ میں طالبہ نے تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ آج ناگرکرنول منڈل کے گوڈی پلی کے ویلیج میں اس وقت پیش آیا 17 سالہ جئے لکشمی انٹرمیڈیٹ سال اول میں ناکام ہوگئی تھی ۔ سب انسپکٹر ناگرکرنول مسٹر پرشوتم نے بتایا کہ امتحانات میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کر جئے لکشمی نے خودکشی کی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ایک اور واقعہ میں ضلع نلگنڈہ کے ناگرجنا ساگر ہلز کالونی میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے طالب کارتک نے امتحانات میں ناکامی کے باعث پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT