Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / انٹرمیڈیٹ میں یلاریڈی کے طلباء کا بہترین مظاہرہ

انٹرمیڈیٹ میں یلاریڈی کے طلباء کا بہترین مظاہرہ

یلاریڈی۔ 26 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں یلاریڈی منڈل کے طلباء نے بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ مستقر کے نالندہ کالج سے تعلق رکھنے والا طالب علم MPC میں 921 نشانات حاصل کرتے ہوئے منڈل شاہراہ، دوسرے مقام پر گورنمنٹ جونیر کالج کا طالب علم نوین کمار، MPC میں 905 نشانات حاصل کیا۔ نالندہ کالج یلاریڈی کی سویتا MPC سے 862، بھوانی نے BPC میں 791 اور سریشا نے 783 نشانات حاصل کئے۔ CEC سے چندرا کلا نے 772 اور آفرین نے 722 نشانات حاصل کئے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ پر ماڈل اسکول ٹاپر سریکر نے 839 نشانات MPC سے حاصل کئے۔ منڈل لنگم پیٹ پر انٹر سال دوم میں کرشنا نے MPC سے 860 سندھیا BPC سے 873، رورل 842 نشانات حاصل کئے۔ CEC میں پراوین نے 811 نشانات حاصل کرتے ہوئے پہلے مقام پر رہے اور دوسرے مقام پر سائی کمار نے 809 نشانات حاصل کئے۔ منڈل تاڑوائی گورنمنٹ جونیر کالج سے MPC طالبہ سوندریا نے 882 نشانات حاصل کرکے منڈل ٹاپر رہیں۔ BPC سے مینا نے 848 نشانات حاصل کیا۔ منڈل گندھاری میں گورنمنٹ جونیر کالج پر MPC سے ونودر نے 908 اور BPC میں 881 نشانات حاصل کئے۔ CEC میں چندرا شیکھر 839 نشانات حاصل کئے۔ سدا شیونگر میں انٹر سال دوم سے نوین کمار نے 924 نشانات MPC سے حاصل کئے۔ BPC سے راکیش نے 854 CEC میں ثناء نے 812، نشانات حاصل کئے۔ رام ریڈی گورنمنٹ جونیر کالج میں MPC سے طالبہ روجا نے 909 اور بھوانی نے 901 نشانات حاصل کرکے بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر اولیائے طلباء کو خوشی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT