Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان لڑکیوں کو لڑکوں پر سبقت

انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان لڑکیوں کو لڑکوں پر سبقت

سال اول 53.55 ، دوم کا 62.95 فیصد نتیجہ ، ڈپٹی سی ایم سری ہری کے ہاتھوں نتائج کا اجراء
حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ میں گذشتہ ماہ مارچ کے دوران منعقدہ امتحانات انٹرمیڈیٹ ( جنرل و وکیشنل ) سال اول اور سال دوم کے نتائج بھی ریاست آندھراپردیش کے خطوط پر ایک ساتھ آج جاری کردئے گئے ۔ انٹرمیڈیٹ سال اول جنرل کے نتائج کا اوسط 53.55 فیصد ، ووکیشنل کے نتائج کا اوسط 50.6 فیصد رہا جبکہ انٹرمیڈیٹ سال دوم جنرل کے نتائج کا اوسط 62.95 فیصد ( پرائیویٹ ) 26.7 فیصد ، ووکیشنل ( ریگولر ) کے نتائج کا اوسط 59.17 فیصد اور ( پرائیویٹ ) 45.83 فیصد رہا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر امور تعلیم مسٹر کے سری ہری نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی اور کہا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول ( جنرل ) میں جملہ 420180 طلباء نے شرکت کی تھی جن کے منجملہ 225033 طلباء نے کامیابی حاصل کی  جبکہ ووکیشنل میں 36495 امیدواروں کے منجملہ 18470 طلباء کامیاب ہوئے ۔ سال اول میں لڑکیوں کی کامیابی کا اوسط ( جنرل ) 58.9 فیصد اور لڑکوں کی کامیابی کا اوسط 48 فیصد رہا ۔

اس طرح لڑیوں نے دس فیصد زائد کامیابی کے فیصد سے لڑکوں پر سبقت حاصل کی جبکہ انٹرمیڈیٹ سال دوم میں ( جنرل ) ریگولر میں جملہ 389883 طلباء نے شرکت کی جن کے منجملہ 245469 طلباء کامیاب ہوئے ۔ پرائیویٹ طلباء میں 84016 کے منجملہ 22436 طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ ووکیشنل سال دوم ( ریگولر ) میں 28348 طلباء کے منجملہ 16776 طلباء کامیاب ہوئے اور پرائیویٹ میں 4787 طلباء کے منجملہ 2194 طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ سال دوم انٹرمیڈیٹ جنرل ریگولر اور پرائیویٹ کے علاوہ ووکیشنل میں بھی لڑکوں کے مقابلہ میں لڑکیوں کو ہی سبقت حاصل ہوئی ۔ جنرل ، ریگولر میں لڑکیوں کی کامیابی کا اوسط 67.64 فیصد ، پرائیویٹ میں 30.38 فیصد ۔ ووکیشنل ریگولر میں 70 فیصد اور پرائیویٹ 48.76 فیصد رہا جبکہ ( جنرل ) ریگولر میں لڑکوں کی کامیابی کا اوسط 58.11 فیصد ۔ پرائیویٹ 24.6 فیصد اور ووکیشنل ریگولر میں لڑکوں کی کامیابی کا اوسط 52.43 فیصد اور پرائیویٹ میں 44.4 فیصد رہا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے مزید بتایا کہ اس سال گذشتہ سال کے مقابلہ میں گورنمنٹ جونئیر کالجس کے نتائج کافی بہتر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے میمورنڈم آف مارکس 26 اپریل تک متعلقہ کالجوں کو ریجنل انسپکشن آفیسرس کے ذریعہ روانہ کردئے جائیں گے ۔

علاوہ ازیں انٹر سال کے ایسے طلباء جو کامیابی حاصل کرنے کے باوجود و امپرومنٹ کیلئے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ مسٹر سری ہری نے بتایا کہ ایسے امیدوار جو نشانات کی دوبارہ گنتی کروانے کا اسکیان کاپی و دوبارہ جانچ کروانا چاہتے ہوں تو آن لائین کے ذریعہ فی پرچہ کیلئے 100 روپئے ( دوبارہ گنتی ) کیلئے اور 600 روپئے ( اسکان کاپی و دوبارہ جانچ کیلئے داخل کرنا چاہئے ۔ مزید تفصیلات ویب سائیٹ tsbie.cgg.gov.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ تعلیم شریمتی رنجیورکر آچاریہ سکریٹری تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشنل ڈاکٹر اے اشوک اور کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ وغیرہ بھی موجود تھے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کے سری ہری نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ایملائیز کی جانب سے گورنمنٹ جونئیر کالجوں کو اہمیت اور کالجوں کے معیار تعلیم کے علاوہ طلباء کو گورنمنٹ جونئیر کالجوں میں شریک کروانے کی اپیل پر مشمل مرتب کردہ پوسٹرس کی رسم اجراء بھی انجام دیں ۔

TOPPOPULARRECENT