Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرنیشل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم کی مفت کوچنگ ،درخواستوں کی طلبی

انٹرنیشل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم کی مفت کوچنگ ،درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد /4 اگست ( پریس نوٹ ) ڈائرکٹر تلنگانہ میناریٹیز اسٹیڈی سرکل کے بموجب اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں سے انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹسٹنگ سسٹم IELTS کی مفت کوچنگ کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ www.msc.telangana.gov.in پر درخواست داخل کریں ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 15 اگست مقرر کی گئی ہے ۔ کوچنگ کیلئے امیدوار کی تعلیمی قابلیت اور دیگر تفصیلات کیلئے مذکورہ بالا ویب سائیٹ ملاحظہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے امیدوار تلنگانہ میناریٹی اسٹیڈی سرکل ، تیسری منزل جامعہ نظامیہ کامپلکس روبرو واقع ایس بی ایچ گن فاؤنڈری حیدرآباد سے راست یا فون نمبر 040-23236113 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT