Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / انٹرنیشنل آرمی گیمس : ہندوستانی ٹینک ’بھیشم‘ کے انجن میں خرابی

انٹرنیشنل آرمی گیمس : ہندوستانی ٹینک ’بھیشم‘ کے انجن میں خرابی

نئی دہلی ۔ /12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج میں شامل روسی ساختہ ٹینک  کی کارکردگی اس وقت بے نقاب ہوگئی جب 19 ممالک کے فوجی مقابلوں کے دوران اس کا انجن خراب ہوگیا اور ہندوستانی فوج کو مقابلہ سے باہر ہوجانا پڑا ۔ روس ، چین ، بیلاروس اور قازقستان کے جنگی بکتر بند گاڑیاں اس مقابلہ کے فائنل میں پہنچ گیئں ۔ T-90S بھیشم ٹینکس کو 2001ء میں روس سے درآمد کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد ہندوستان میں تیاری شروع کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ روس میں جاری انٹرنیشنل آرمی گیمس میں ہندوستان کے T-90S ٹینکس شامل تھے اور مقابلہ میں ابتدائی راؤنڈ میں اچھا مظاہرہ کرنے کے بعد اس کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی ۔ پہلی ٹینک میں فیان بیلٹ نکل گیا ۔ اس کے بعد اضافی ٹینک کے ذریعہ دوڑ جاری تھی لیکن دوڑ ختم ہونے سے صرف دو کیلو میٹر پہلے انجن سے آئیل کا اخراج ہوا اور ٹینک کی دوڑ پوری نہ ہوسکی ۔

TOPPOPULARRECENT