Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرنیشنل پاسپورٹ کے ساتھ نام رجسٹریشن کروانے پر حج ویزے کا حصول ممکن : الحاج محمد غوث

انٹرنیشنل پاسپورٹ کے ساتھ نام رجسٹریشن کروانے پر حج ویزے کا حصول ممکن : الحاج محمد غوث

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ مصمم ہو تو اپنے پاسپورٹ ، تصویر اور رقم کے ساتھ شخصی طور پر فوری ربط قائم فرمائیں تاکہ کوٹے کی تکمیل سے پہلے پہلے حصول ویزوں کے ساتھ آپ کے فریضہ حج کی خواہش کی تکمیل کروائی جاسکے کیوں کہ حکومت ہند کی جانب سے پرائیوٹ حج گروپس کے لیے مقرر کردہ کوٹہ ہے جو عازمین حیدرآباد کے لیے کافی نہیں لہذا پہلے بکنگ کرنے والے خوش نصیب عازمین ہی اس سال انشاء اللہ حج پر جاسکیں گے ۔ یہ بات خادم الحجاج جناب الحاج محمد عوث الدین ( غوث بھائی ) بانی و مالک ال یسین ٹورس اینڈ ٹراویلس ( ال یسین حج گروپ ) نے بتائی ۔ ال یسین حج گروپ وزارت خارجہ ( حج ) حکومت ہند ، وزارۃ الحج و اوقاف حکومت سعودی عرب کا مسلمہ و رجسٹرڈ پرائیوٹ حج گروپ ہے۔حیدرآباد سے روانہ ہو کر بعد ادائیگی حج حیدرآباد واپسی تک ال یسین حج گروپ کے بااخلاق کارکنوں کی زیر نگرانی مقدس سفر کے تمام امور کی تکمیل انتہائی ذمہ داریوں اور عازمین حج کی خواہشات کے مطابق کی جاتی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 24521596 ۔ 9849418634 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT