Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول میں 80 ممالک کی 300 فلموں کی نمائش

انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول میں 80 ممالک کی 300 فلموں کی نمائش

3 لاکھ طلبہ کی شرکت متوقع ، بہترین فلموں کیلئے 18 ایوارڈس
حیدرآباد۔8نومبر (ایم اے سلام) 19 ویں گولڈن ایلیفنٹ انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول 2015ء کا جس کا شہر میں 14 سے 20 نومبر تک انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، جس کے لئے 80 ممالک کی 1204 فلموں کو انٹریز وصول ہوئی ہے جن میں سے 300 فلموں کو اس فیسٹیول میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ بات آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر چلڈرنس فلم سوسائٹی آف انڈیا ڈاکٹر شراون کمار نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں 75 ممالک کی 894 نے انٹریز داخل کی تھیں اور اسی طرح لٹل ڈائریکٹرس پروگرام کے تحت سال 2013ء میں 123 فلموں کی انٹریز آئی تھیں، لیکن اس بار ان کی تعداد 187 ہوگئی ہے جن میں سے 37 فلموں کو اس زمرہ کے تحت مقابلہ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شراون کمار نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول میں دو تا تین لاکھ طلباء کی شرکت کی توقع ہے اور ملک و دیگر ممالک سے 300 سے زائد مندوبین فلمساز، ڈائریکٹرس کے علاوہ ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیتیں شرکت کریں گی۔ فیسٹیول منتخب ہونے بہترین فلموں کے لئے 18 ایوارڈس رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جیوری ایوارڈس بھی ہوں گے۔ اس بار بچوں کو ڈیجیٹل ’’انسٹالیشن‘‘ کرو میوزک ، ری ریولیوشن، دی بگ پکچر جیسے تجربات دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس سات روزہ چلڈرنس فلم فیسٹیول کا مرکز، پرساد آئی میکس کو بنایا گیا ہے جس کے تین اسکرین پر فلموں کی نمائش جاری رہے گی۔ اس فیسٹیول کو ریاستی تقریب قرار دیا گیا ہے۔ چلڈرنس فلم سوسائٹی، انڈیا ممبئی اور وزارت اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت ہند کی جانب سے منعقد ہونے والے اس چلڈرنس فلم فیسٹیول کی آرگنائزیشن کمیٹی 42 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ 10 سب کمیٹیاں بھی اس فیسٹیول کیلئے بنائی گئی ہے اور یہ پہلا اتفاق ہوگا۔ اس کا ریاست کے ہر ضلع کے ہیڈکوارٹرس پر منتخب تھیٹرس میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ فیسٹیول میں معذور بچوں کے لئے فلموں کی اسکریننگ کا اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم میں اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے لئے وکٹوریہ میموریل اسکول سرور نگر اور جونیل اسکول سعیدآباد میں بھی اہتمام کیا جائے گا۔ ان فلموں کی نمائش پرساد ملٹی پلکس کے علاوہ ہائی ٹیکس تھیٹر مادھاپور، رنگا تھیٹر جیڈی میٹلہ، پرشانت تھیٹر سکندرآباد، ایشور تھیٹر عطاپور، سواپرتی تھیٹر کوکٹ پلی، سنے پولیس تھیٹر ملکاجگری، مہالکشمی تھیٹر دلسکھ نگر، سری راما تھیٹر بہادر پورہ، اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم نامپلی اور ہری ہرا کلا بھون سکندرآباد میں اہتمام کیا جائے گا۔ افتتاحی و اختتامی تقریب کا شلپا کلا ویدیکا میں انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس کانفرنس میں کمشنر آئی اینڈ پی آر نوین متل آئی اے ایس، اے سبھاش گوڑ فیسٹیول اور ایس ڈی، وی سبھاش گوڑ، ڈائریکٹر آئی اینڈ پی آر، وینکٹیشورلو میڈیا کمپنی کنوینر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT