Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول کا شہر میں آج سے آغاز

انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول کا شہر میں آج سے آغاز

حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول ، انڈیا کا یہاں 14 نومبر سے آغاز ہورہا ہے ۔ جس میں پہلی مرتبہ کئی فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد موتیوں کے اس شہر میں پہلی مرتبہ اس فیسٹیول کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ اس فیسٹیول کا 19 واں ایڈیشن بچوں کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرے گا ۔ فیسٹیول ڈائرکٹر شراون کمار کے مطابق اس فیسٹیول کو مشترکہ طور پر حکومت تلنگانہ اور سی ایف ایس آئی کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT