Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول کی تیاریاں مکمل

انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول کی تیاریاں مکمل

تشہیری مواد کی اردو میں بھی فراہمی ، کمشنر آئی اینڈ پی آر مسٹر نوین متل آئی اے ایس
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( ایم اے سلام ) : 14 تا 20 نومبر حیدرآباد میں منعقد ہونے والے 19 ویں گولڈن ایلیفنٹ انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ یہ بات آج یہاں کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ مسٹر نوین متل آئی اے ایس نے میڈیا ریلیشن کمیٹی کے ایک اجلاس میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ قیام تلنگانہ کے بعد پہلی بار منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کے لیے اس کی شایان شان تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول کی تشہیر کے لیے الکٹرانک میڈیا کو جہاں عصری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں وہیں بروقت اشاعت کے لیے پرنٹ میڈیا کے لیے بھی پوری پوری سہولتیں پہنچائی جائیں گی بین الاقوامی سطح کے اس چلڈرنس فلم فیسٹیول میں جہاں کئی ممالک کی بچوں کی فلمیں حصہ لے رہی ہیں انگریزی ، ہندی ، اور تلگو کے علاوہ اس کا مواد پہلی بار اردو زبان میں بھی جاری کیا جائے گا ۔ بچوں کے لیے اختراعی ڈیجیٹل تجربے کیے جائیں گے اور مذکورہ فیسٹیول میں ایک خصوصی شعبہ ایشین پنورما کے نام سے رکھا جارہا ہے جس میں ایشیائی فلموں کو نمایاں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول جس کی میزبانی مشترکہ طور پر چلڈرنس فلم سوسائٹی حکومت ہند و حکومت تلنگانہ کی جانب سے کی جارہی ہے میں کئی سلیبرٹیز کے شرکت کی توقع ہے اس اجلاس میں مسرز اے سبھاش گوڑ فیسٹیول او یس ڈی ، وی سبھاش گوڑ ڈائرکٹر آئی اینڈ پی آر ، وینکٹیشورلو میڈیا کمیٹی کنوینر اور محترمہ شروتی مارکیٹنگ آفیسر چلڈرنس فلم فیسٹیول نے بھی شرکت کی ۔ مسٹر لکشمی نارائنا ٹی ایف جے اے نے استقبال کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT