Tuesday , June 27 2017
Home / جرائم و حادثات / انٹرنیٹ استعمال کے دوران بچوں پر کڑی نظر رکھنے کا مشورہ

انٹرنیٹ استعمال کے دوران بچوں پر کڑی نظر رکھنے کا مشورہ

لڑکی کی بے رخی پر انتقام، انٹرنیٹ پر عریاں تصاویر سے ہراسانی، ملزم گرفتار
حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) چھوٹی بہن کیلئے بڑی بہن کو بلیک میل کرنے والے ایک شخص کو سائبر کرائم رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا جو چھوٹی بہن کی بے رخی کا بدلہ بڑی بہن سے لے رہا تھا ۔ اس نے چھوٹی بہن کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز کو عریاں ویب سائیٹ پر لوڈ کردیا تھا اور بڑی بہن کے فون نمبر کو جسم فروشی کی ویب سائیٹ پر لوڈ کردیا تھا ۔ پولیس نے 24 سالہ سوریہ منی کھنٹا کو گرفتار کرلیا جو مشرقی گوداوری کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ انسپکٹر محمد ریاض الدین نے بتایا کہ ایک خاتون نے سائبر کرائم پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کی تھی کہ اس کی چھوٹی بہن کو ایک شخص پریشان کر رہا ہے۔ پولیس کے مطابق سوریہ منی کنٹھا اور شکایت گذار خاتون کو چھوٹی بہن ایم بی اے کے بیاچ کے تھے اور دونوں میں گذشتہ دنوں دوستی تھی اور ان کے درمیان ازدواجی تعلقات پیدا ہوگئے تھے اور ان تمام تعلقات کی ویڈیو سوریہ نے خفیہ طور پر تیار کرلی تھی اور عریاں تصاویر بھی اپنے یہاں محفوظ کرلیا تھا۔ اچانک دونوں میں جھگڑا ہوا اور شکایت گذار خاتون کی چھوٹی بہن نے سوریہ سے تعلقات کو منقطع کرنے کے بعد سیل فون بند کردیا اور فیس بک کے آئی ڈی کو بھی بند کردیا ۔ جس کے بعد سوریہ اس کی بڑی بہن کے رابطہ میں آیا اور بات کروانے کی ضد کرنے لگا ۔ شکایت گذار خاتون کے انکار پر اس نے چند تصاویر روانہ کئے اور جب پولیس سے رجوع ہونے کی دھمکی دی گئی تو بڑی بہن کا فرضی فیس بک اکاونٹ تیار کرتے ہوئے چند نوجوانوں کو روانہ کیا اور اس فرضی فیس بک میں اس خاتون کو جسم فروش بتایا اور گراہکوںکو راغب کرنے کے پیغامات پیش کئے اور اس کی چند ویڈیوز کو عریاں ویب سائیٹس پر پیش بھی کردی ۔ پولیس رچہ کنڈہ نے جال بچھاکر اس شخص کو گرفتار کرلیا اور طلبہ کے سرپرستوں اور والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں پر انٹرنیٹ استعمال کے متعلق کڑی نظر رکھیں چونکہ دوستی اور تعلقات کا ناجائز فائدہ اٹھاکر بدماش افراد استحصال اور بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT