Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / انٹرنیٹ کے عوض بنگلہ دیش کو برقی کی سربراہی

انٹرنیٹ کے عوض بنگلہ دیش کو برقی کی سربراہی

ویڈیو کانفرنس سے نریندر مودی اور شیخ حسینہ کا خطاب
اگرتلہ / نئی دہلی ۔ 23 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے ہندوستان نے آج سے بنگلہ دیش کیلئے برقی کی سربراہی شروع کردی ہے، جس کے عوض پڑوسی ملک سے انٹرنیٹ بینڈو ڈٹھ حاصل کرے گا تاکہ شمال مشرقی ریاستوں کو باہم مربوط کیا جاسکے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس اقدام کو تاریخی قرار دیا ہے جبکہ ہندوستان 100 میگا واٹ برقی بنگلہ دیش کو سربراہ کرے گا اور اس کے عوض فی سیکنڈ 10 گیگا بائٹس انٹرنیٹ بینڈ و ڈٹھ حاصل کرے گا۔ نریندر مودی اور ان کے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ نے آج ویڈیو کانفرنس کے دوران دو طرفہ رابطوں کا آغاز کیا ۔ اس مسئلہ  مسئلہ پر مودی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ترقی کیلئے ہندوستان ممکنہ تعاون کرے گا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ کیا گیا ہے اور انٹرنیٹ کے اس دور میں دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے جبکہ شیخ حسینہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات برقی اور انٹرنیٹ کی فراہمی سے مزید مستحکم ہوجائے گا ۔ واضح رہے کہ تریپورہ میں واقع پاور گریڈ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ سے بنگلہ دیش کو 100 میگاواٹ برقی سربراہ کی جائے گی جس کے عوض شمال مشرقی ریاستوں کو بنگلہ دیش سے انٹرنیٹ سرویس فراہم کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT