Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / انٹرویو کیلئے روانہ ہونے والی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں دستیاب

انٹرویو کیلئے روانہ ہونے والی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں دستیاب

حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) ملازمت کیلئے انٹرویو دینے گئی لڑکی مشتبہ حالت میں دستیابی سے کنچن باغ علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ کرشنا کماری جو میرپیٹ علاقہ کے ساکن یادگیری کی بیٹی تھی ۔ کرشنا کماری 17 اگست کو اپنے مکان سے ملازمت کیلئے انٹرویو دینے گئی تھی جو واپس نہیں لوٹی تھی ۔ اس لڑکی کے بھائی کو پولیس کی جانب سے اطلاع ملی کہ اس کی بہن بے ہوشی کے عالم میں دستیاب ہوئی ۔ اس لڑکی کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی نے ملازمت نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر مبینہ انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ کنچن باغ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT