Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرپرینورشپ ڈیولپمنٹ پر تربیتی پروگرام

انٹرپرینورشپ ڈیولپمنٹ پر تربیتی پروگرام

آن لائن درخواست ادخال کی 26 جولائی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 23 جولائی (پریس نوٹ) ٹیکنالوجی بزنس انکیویٹر (ٹی بی آئی) یونیورسٹی آف حیدرآباد نے دی انٹرپرینور زون

(TEZ) کے اشتراک سے انٹرپرینور شپ ڈیولپمنٹ میں ایک تربیتی پروگرام کا آغاز کررہی ہے۔ یہ پروگرام 6 ماہ پر مشتمل ہوگا۔ نئے انٹرپرینورس کیلئے منعقد کئے جانے والے اس تربیتی پروگرام میں تجارت کس طرح شروع کی جائے اور کس طرح اس کو چلایا جائے، پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس دوران پروٹوٹائپنگ کنسلٹنسی برائے بی پلانس، مارکٹ حکمت عملی وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کئے جائیں گے۔ یہ پروگرام فیملی بزنس میں شامل ہونے والوں کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ ٹریننگ کے بعد ٹی بی آئی اور ٹی ای زیڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔ درخواستیں داخل کرنے کی 26 جولائی آخری تاریخ ہے۔ مزید معلومات کیلئے ویب سائیٹ www.tez.co.in لاگ آن کیجئے اور آن لائن درخواست دیجئے۔ کونسلنگ سیشن کیلئے [email protected] یا 7799568161 ، 7382633197 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT