Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / انٹر اسٹیٹ میٹ : بعض چیف منسٹروں کو موبائیل فون ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی: کجریوال

انٹر اسٹیٹ میٹ : بعض چیف منسٹروں کو موبائیل فون ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی: کجریوال

نئی دہلی ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اروند کجریوال نے آج الزام عائد کیا کہ ان کے بشمول بعض چیف منسٹروں کو حالیہ انٹر اسٹیٹ کونسل میٹ میں اپنے موبائیل فونس ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور یہ کہ انہوں نے اس مسئلہ کو وزیراعظم نریندر مودی سے رجوع کرتے ہوئے تعجب ظاہر کیا کہ آیا وہ (چیف منسٹرس) کوئی سیکوریٹی خطرہ پیش کرتے ہیں؟ کجریوال نے کہا کہ بعض چیف منسٹروں کو میٹنگ کے مقام کے اندرون اپنے فونس لے جانے کی اجازت دی گئی۔ عام آدمی پارٹی سربراہ نے کہا کہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی ان وزرائے اعلیٰ میں شامل رہیں جنہیں موبائیل فون ساتھ لے جانے سے منع کیا گیا، جس پر انہوں نے اعتراض کیا اور جب ان (کجریوال) کی تقریر میں مداخلت کی گئی تو چیف منسٹر مغربی بنگال کو کچھ کہنے سے بھی روکا گیا۔
کنہیا کمار تحقیقات میں حائل نہیں : ہائیکورٹ
نئی دہلی ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر جے این یو ایس یو کنہیا کمار غداری کیس میں جاری تحقیقات میں رکاوٹ بنتے نظر نہیں آتے ہیں، دہلی ہائیکورٹ نے آج یہ بات کہی اور پولیس سے جاننا چاہا کہ آیا ایسی کوئی بات ہے جو ملزم کو عطا کردہ عبوری ضمانت کی منسوخی کی متقاضی ہے۔ جسٹس پی ایس تیجی نے معاملہ میں دہلی پولیس کی نمائندگی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر شیلندر ببر سے دریافت کیا کہ جب آپ کی تحقیقات پرسکون انداز میں چل رہی ہے، تو ایسی کیا بات ہے جو اس (کنہیا) کی ضمانت کی منسوخی کی متقاضی ہے۔ وہ جاریہ تحقیقات میں رکاوٹ نہیں بن رہا ہے۔ عدالتی استفسار پر شیلندر نے کہا کہ پولیس نے ضمانت کی منسوخی نہیں چاہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT