Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر امتحانات میں نقل نویسی پر 28 طلبہ بک

انٹر امتحانات میں نقل نویسی پر 28 طلبہ بک

حیدرآباد ۔ 5 مارچ (آئی این این) تلنگانہ اسٹیٹ میں ہفتہ کو منعقدہ انٹرمیڈیٹ پبلک ایگزامنیشن کے انگریزی پرچہ دوم میں نقل نویسی پر 28 امیدواروں کو بک کیا گیا۔ امتحان کیلئے جملہ 431,893 امیدواروں نے رجسٹر کروایا جس میں 408,151 طلبہ (94-50%) امتحانات میں شرکت کئے جبکہ (5.50%) 23,747 طلبہ غیر حاضر رہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے نلگنڈہ، نظام آباد،  حیدرآباد، رنگاریڈی اور ورنگل اضلاع میں آبزرورس کو روانہ کیا۔ بورڈ سکریٹری ڈاکٹر اے اشوک نے کہا کہ امتحانات پرسکون انداز میں منعقد کئے گئے۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

TOPPOPULARRECENT