Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر امتحانات کا پرامن انعقاد

انٹر امتحانات کا پرامن انعقاد

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن حیدرآباد کے بموجب 4 مارچ کو انٹر پبلک امتحانات 2016 کے تحت فرسٹ لینگویج پیپر I سیٹ نمبر ’ بی ‘ کے ذریعہ امتحان منعقد کیا گیا ۔ جنرل اور ووکیشنل کے لیے 508415 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جس میں سے 480312 امیدوار شریک امتحان رہے جب کہ 28103 امیدوار غیر حاضر رہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر حاضری 94.47 جب کہ غیر حاضری 553 فیصد رہا ہے ۔ پانچ امیدواروں کو تلبیس شخصی کے تحت بک کیا گیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے حیدرآباد ، رنگاریڈی ، کریم نگر ، میدک ، محبوب نگر اضلاع کے لیے آبزرورس کو روانہ کیا تھا ۔ یہ امتحانات پرامن طریقہ سے منعقد کئے گئے ۔ کوئی بھی ناگہانی واقعہ پیش نہیں آیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT