Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر اور ایس ایس سی کے امتحانات

انٹر اور ایس ایس سی کے امتحانات

چیف سکریٹری محکمہ تعلیم کی ضلع کلکٹرس کے ویڈیو کانفرنس
حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے چیف سکریٹری محکمہ تعلیم آر آر آچاریہ کی انٹر میڈیٹ اور ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں انہوں نے تمام ضلع کلکٹرس کو احکامات جاری کیے کہ انٹر میڈیٹ اور ایس ایس سی کے امتحانات کے انعقاد کے لیے موثر انتظامات کئے جائیں تاکہ امتحان گاہ میں کسی بھی طالب علم کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہو ۔ امتحانات کے اوقات میں پینے کے پانی کی سربراہی اور برقی کی سربراہی کو یقینی بنایا جائے اور ORS کی پیاکٹس بھی طلباء کو فراہم کی جائیں نیز ان کو بسوں کی بھی سہولت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے مہینہ میں انٹر میڈیٹ کا نصاب مکمل کرلیا گیا ۔ 5 فروری سے پریکٹیکل کا بھی آغاز ہوچکا ہے اور 2 مارچ سے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگا ۔ اس موقع پر مسٹر رمیش DEO مسٹر سرینواس PO سرواسکھشا ابھیان بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT