Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 24 تا 31 مئی مقرر

انٹر اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 24 تا 31 مئی مقرر

30 اپریل فیس ادخال کی آخری تاریخ ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ذرائع کا اعلان
حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے آج جاری کردہ نتائج کی روشنی میں ناکام طلباء انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کیلئے اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کیا اور ان اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کیلئے فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل مقرر کی ہے اور جرمانہ سے فیس ادا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کے سری ہری نے یہ بات بتائی اور کہا کہ  اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات 24 مئی تا 31 مئی منعقد کئے جائیں گے ۔ سال اول انٹرمیڈیٹ کے امتحانی اوقات صبح 9 بجے تا 12 بجے دوپہر ہوں گے ۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحانی اوقات دوپہر ڈھائی بجے تا شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوں گے ۔ اس دوران اخباری نمائندوں نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کے سری ہری نے کہا کہ نئے تعلیمی سال 2016-2017 سے ریاست تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ جونئیر کالجس میں طلباء کیلئے دوپہر کے کھانے کی اسکیم کو روبہ عمل لایا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلینے کی متعلقہ کالجوں کے پرنسپالس وغیرہ کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں اور ریاست تلنگانہ میں فی الوقت 15 گورنمنٹ جونئیر کالجس کیلئے مستقل عمارتیں نہیں ہیں جبکہ کرایہ کی عمارتوں میں چلائے جارہے ہیں لہذا حکومت نے متعلقہ ضلع کلکٹروں سے گورنمنٹ جونئیر کالجس کیلئے مستقل عمارتوں کی تعمیر کو یقینی بنانے اراضیات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT