Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر سال دوم کے امتحان میں بدعنوانیوں کے 10 معاملات درج

انٹر سال دوم کے امتحان میں بدعنوانیوں کے 10 معاملات درج

حیدرآباد 4 مارچ ( آئی این این ) انٹرمیڈیٹ سال دوم کے انگریزی پرچہ دوم کے امتحان کے دوران ساری ریاست میں بدعنوانیوںکے 10 معاملات درج کئے گئے ہیں۔عہدیداروں کے بموجب بدعنوانیوں کے چھ معاملات یادادری ضلع میں ‘ تین معاملات نرمل میںاور ایک جوگو لمبا ضلع میں درج کیا گیا ہے ۔تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے سنگا ریڈی ‘سدی پیٹ ‘ سرسلہ ‘ نرمل ‘ نظام آباد اور سوریہ پیٹ اضلاع کو اپنے مبصرین روانہ کئے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ آج جملہ 405,548 امیدوار امتحان میں شریک رہے جبکہ 17,589 امیدوارا متحان سے غیر حاضر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT