Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / انٹر میلان کے مڈ فیلڈر فلپ میلو پر تین میچوں کی پابندی

انٹر میلان کے مڈ فیلڈر فلپ میلو پر تین میچوں کی پابندی

سائو پولو ، 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اطالوی کلب انٹر میلان کے مڈ فیلڈر فلپ میلو کو حریف فٹبالر کو کنگ فو کک مارنے کی کوشش پر تین میچوں کی پابندی لگ گئی۔ اطالوی لیگ سری ائے نے بتایا کہ برازیلین میلو کو فٹبال کلب لازیو کے خلاف میچ کے 90 ویں منٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر سرخ کارڈ دکھایا گیا تھا۔ اس واقعہ سے کچھ لمحات قبل میلو کے فاؤل پر لازیو کو پنیلٹی کک بھی ملی تھی۔ میچ کے بعد انٹر میلان کے کوچ مانسینی نے ٹی وی سے گفتگو میں کہا: ’’بدقسمتی سے میلو نے دو بے وقوفیاں کیں‘‘۔ میلو اب سری اے لیگ میں ایمپولی، ساسولو اور آٹالنٹا کے خلاف میچوں میں باہر بیٹھیں گے۔ انہیں رواں سیزن دو مرتبہ میچ سے باہر کیا جا چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT