Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے حاضری سے استثنیٰ فیس کی ادائیگی کی تاریخ

انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے حاضری سے استثنیٰ فیس کی ادائیگی کی تاریخ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات منعقد شدنی مارچ 2016 میں شرکت کے لیے صرف آرٹس گروپ کے ( کالج کی تعلیم کے بغیر ) خانگی امیدواروں کو استثنیٰ فیس 500 روپئے کی ادائیگی پر حاضری سے استثنیٰ کی منظوری دی جائے گی ۔ سائنس گروپ کے ( کالج کی تعلیم کے بغیر ) امیدواروں کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی منظوری کو ستمبر 1997 سے ختم کردیا گیا ہے ۔ حاضری سے استثنیٰ کی منظوری کے لیے استثنیٰ فیس ادا کرنے اور آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2015 ہے ۔ 200 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 16 تا 30 ستمبر 2015 فیس کی ادائیگی کی جاسکتی ہے ۔ امیدواروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواست ویب سائٹ tsbie.cgg.gov.in کے ذریعہ آن لائن داخل کریں ۔ امیدواروں کو اصل ایس ایس سی X پاس سرٹیفیکٹ کی کاپی ، ٹی سی / اسکول کی تعلیم کے بغیر کا سرٹیفیکٹ ، اور دیگر مطلوبہ سرٹیفیکٹ ویب سائٹ میں اپ لوڈ کرنا ہوگا ۔ ڈاک کے ذریعہ یا شخصی طور پر موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT