Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر میڈیٹ داخلوں کو آن لائن کرنے کا مطالبہ

انٹر میڈیٹ داخلوں کو آن لائن کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پرائیوٹ جونیر کالجس مینجمنٹس نے انٹر میڈیٹ داخلوں کے عمل کو آن لائن کے ذریعہ انجام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر تلنگانہ پرائیوٹ جونیر کالجس مینجمنٹس اسوسی ایشن مسٹر وی نریندر ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائن اڈمیشنس ، ٹیوشن فیس کے تعلق سے حکومت کی جانب سے کوئی صورتحال واضح نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کالجس کے لیے مسلمہ حیثیت سے متعلق سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے لیے وصول کی جانے والی فیس رقم میں 200 فیصد کا اضافہ کیا گیا ۔ انہوں نے اسی مناسبت سے آر ٹی ایف میں بھی اضافہ کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ صدر اسوسی ایشن مسٹر نریندر ریڈی نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہر سال ٹیوشن فیس میں 10 فیصد کا اضافہ کرنے سے متعلق جاری کردہ جی او کو بھی تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے روبہ عمل نہیں لایا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے جونیر کالجس کو چلانے کے لیے مینجمنٹس ( انتظامیوں ) کو کافی مالی مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT