Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر میڈیٹ کے امتحانی نتائج کا آج اعلان

انٹر میڈیٹ کے امتحانی نتائج کا آج اعلان

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں گذشتہ ماہ منعقدہ انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم ( جنرل اور ووکیشنل کورسیس ) کے امتحانی نتائج بروز اتوار 16 اپریل کو صبح 10 دس بجے اعلان کردیا جائے گا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر برائے امور تعلیم مسٹر کے سری ہری ، دفتر بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن تلنگانہ واقع نامپلی کے احاطہ میں صبح 10 بجے نتائج جاری کریں گے ۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سال گذشتہ کے مقابلہ اس مرتبہ چند دن قبل ہی انٹر میڈیٹ سال اول و سال دوم کے نتائج جاری کئے جائیں گے ۔ نتائج کے حصول کے لیے طلباء درج ذیل ویب سائٹ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ bietelangana.cgg.gov.in ، bie.telangana.gov.in ، passorfail.in ، manabadi.com ، schools9.com ، bharatstudent.com ، careerlounge.in ، vidyatoday.in ، resultstoday.in ، examresults.ts.nic.in ، indiaresults.com ، tsbie.cgg.gov.in ، IndiaResults.com ، vidyavision.com ، 99results.com ، manabadi.co.in ، exametc.com ، vidyasamachar.com ، goresults.net ، khaskhabar.com ، results.cgg.gov.in ۔۔

TOPPOPULARRECENT