Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / انٹر میں ناکام طالب علم کی خود کشی

انٹر میں ناکام طالب علم کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : انٹر سال اول میں ناکام ایک طالب علم نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 17 سالہ رویندر چاری جو اندرا نگر کالونی آرٹس کالج علاقہ کے ساکن وینکٹا چاری کا بیٹا تھا ۔ انٹر سال اول میں ناکام ہوگیا تھا ۔ ناکامی سے دل برداشتہ ہو کر اس طالب علم نے سیتاپھل منڈی اور آرٹس کالج کے درمیان ریلوے لائن پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT