Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر پرینور شپ میں نیشنل ینگ لیڈرس ایوارڈس 2015-16 ،اے پی ، تلنگانہ کے ایم ایس ایم ایز سے درخواستیں مطلوب

انٹر پرینور شپ میں نیشنل ینگ لیڈرس ایوارڈس 2015-16 ،اے پی ، تلنگانہ کے ایم ایس ایم ایز سے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : دفتر ڈیولپمنٹ کمشنر ( ایم ایس ایم ای ) نئی دہلی حکومت ہند کو انٹرپرنیور شپ میں نیشنل ینگ لیڈرس ایوارڈس 2015-16 کے لیے نامزدگیاں مطلوب ہیں ۔ ان ایوارڈس کو مرکزی وزارت نوجوان امور و اسپورٹس کی جانب ریاست آندھرا تلنگانہ کے ایم ایس ایم ایز کو دیا جائے گا ۔ ایوارڈ میڈل ، اعزازی سرٹیفیکٹ اور نقد رقم ، ایک لاکھ روپئے پر مشتمل ہوگا ۔ یہ ایوارڈ انٹرپرنیور شپ کے زمرہ میں غیر معمولی خدمات پر ایک نوجوان مرد / خاتون کو دیا جائے گا ۔ اس کے لیے اہلیتی پیمانہ اس طرح ہے ۔ نوجوان انٹرپرنیورس جو کہ ایم ایس ایم ای سے وابستہ ہوں اور مستقل ایس ایس آئی رجسٹریشن ای ایم پارٹ II / اودیوگ آدھار میمورنڈم رکھتے ہوں انٹرپرنیورس کی عمر 15 تا 29 سال کے درمیان ہوں مالیاتی سال یکم اپریل کو پندرہ سال عمر کی تکمیل کرتا ہوں اور مالیاتی سال 31 مارچ کو 29 سال سے زائد نہ ہوں ۔ ایم ایس ایم ایز گدشتہ تین سال سے پیداواری یونٹ سے وابستہ ہوں ۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 5 ستمبر 2016 ہے ۔ درخواستوں اور مزید تفصیلات کے لیے ایم ایس ایم ایز کے انٹرپرنیورس ویب سائٹ dcmsme.gov.in لاگ آن کریں یا فون نمبر 9966294645 وی سدھیر کمار اسسٹنٹ ڈائرکٹر یا فون نمبر 040-23078131/32/33 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT