Monday , August 21 2017
Home / دنیا / انٹلیجنس معلومات کا تبادلہ اور فوج کی تعیناتی

انٹلیجنس معلومات کا تبادلہ اور فوج کی تعیناتی

پرتشدد نظریات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی :وزیر خارجہ سعودی
پیرس ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے آج کہا کہ انسداد دہشت گردی کے خلاف 34 مسلم ممالک کا نیا فوجی اتحاد انٹلیجنس معلومات کا تبادلہ کرے گا اور ضرورت پڑنے پر فوج بھی تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے پیرس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پہلو مخفی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک امداد کے سخت ضرورت مند ہیں۔ چنانچہ ہر معاملہ کا انفرادی طور پر جائزہ لیتے ہوئے فوجی مدد کے بارے میں  غور و خوض کیا جائے گا ۔ عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی نے اسلامی ممالک کو کافی نقصان پہنچایا ہے ۔ اب وقت آچکا ہے کہ عالم اسلام سخت موقف اختیار کرے۔ سعودی عرب نے آج جس انسداد دہشت گردی مسلم فوجی اتحاد کا اعلان کیا ہے، اس میں افریقہ ، ایشیاء اور مشرق وسطی کے کئی مسلم اکثریتی آبادی والے ممالک شامل ہیں۔ الجبیر نے کہا کہ یہ اتحاد دو پہلوؤں پر توجہ دے گا جس میں پہلا سیکوریٹی اور دوسرا پرتشدد نظریات سے نمٹنا ہے ۔ سیکوریٹی پہلوؤں میں انٹلیجنس معلومات کا تبادلہ ، فوج کو تربیت اور حلیف ممالک کو آلات کی فراہمی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT