Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / انٹلیجنس کو رکا 73واں یوم تاسیس

انٹلیجنس کو رکا 73واں یوم تاسیس

جموں۔یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج کو سراغ رسانی اطلاعات کے ذریعہ بروقت تائید کی فراہمی چاہے امن کی حالت ہو یا جنگ کی فوجی انلیجنس کور 73سال قبل آج کے دن شمالی کمان کے تحت قائم ہوا تھا ‘ آج ادھم پور میں اس کی 73ویں یوم تاسیس تقریب منائی گئی ۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ اپنے قیام کے وقت سے انٹلیجنس کور بروقت سراغ رسانی اطلاعات فوج کو جنگ اور امن دونوں حالات میں فراہم کرتے ہوئے قوم کی بہت بڑی خدمت انجام دے چکا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ کئی نامعلوم سورما ہیں جو پس پردہ رہتے ہوئے سرگرم تھے۔

TOPPOPULARRECENT