Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / انچارج تلنگانہ کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ کا دورۂ تلنگانہ

انچارج تلنگانہ کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ کا دورۂ تلنگانہ

19 اور 20 اکتوبر کو مقرر، پارٹی قائدین سے ملاقات و حکمت عملی پر غور و خوض
حیدرآباد /14 اکتوبر (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ 19 اور 20 اکتوبر کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ ضمنی انتخابات کے پیش نظر وہ ورنگل اور میدک کے کانگریس قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کو قطعیت دیں گے۔ 19 اکتوبر کو وہ راجیو گاندھی سدبھاؤنا یاترا کمیٹی کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے، جو تاریخی چار مینار پر منعقد ہوگی۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، جس میں قائد اپوزیشن راجیہ سبھا غلام نبی آزاد کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈگ وجے سنگھ اپنے دورہ تلنگانہ کے موقع پر پارٹی کی سرگرمیوں بالخصوص پارٹی کی رکنیت سازی مہم، انتخابی مہم اور دیگر مسائل کا جائزہ لیں گے اور 19 اکتوبر کو ورنگل پہنچ کر ورنگل لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے تعلق سے پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے بموجب 20 اکتوبر کو گاندھی بھون میں ضلع میدک کے کانگریس قائدین کا اجلاس طلب کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے کانگریس رکن اسمبلی پی کشٹا ریڈی کے انتقال سے مخلوعہ نشست کے ضمنی انتخاب کا بھی جائزہ لیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈگ وجے سنگھ دونوں اضلاع کے کانگریس قائدین سے ملاقات کے بعد امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں پارٹی قائدین سے تجاویز وصول کریں گے اور دہلی پہنچ کر پارٹی صدر سونیا گاندھی و نائب صدر راہول گاندھی کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT