Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈر۔ 19 کیپٹن کشن کیخلاف کوئی کیس نہیں: پولیس

انڈر۔ 19 کیپٹن کشن کیخلاف کوئی کیس نہیں: پولیس

پٹنہ ، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ پولیس نے آج ایسی اطلاعات کی تردید کردی کہ ہندوستان کے انڈر۔ 19 کرکٹ کیپٹن ایشان کشن کو گزشتہ شام یہاں کنکرباغ میں اُن کی حد سے زیادہ تیزرفتار کار ایک آٹورکشا کو ٹکر دینے پر گرفتار کیا گیا۔ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ کشن اور اُن کے والد پرنب پانڈے کو اس واقعہ کے بعد ’زدوکوب‘ کیا گیا۔ کنکرباغ پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج وجئے کمار مشرا نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی گرفتاری یا ایف آئی آر نہیں ہے۔ دونوں فریقوں نے گزشتہ روز معاملے کی پولیس اسٹیشن میں باہمی طور پر یکسوئی کرلی ہے۔ او آئی سی نے کہا کہ کشن کے والد پانڈے کار چلارہے تھے جب اس کا آٹورکشا سے تصادم ہوا ، جو اُلٹ گیا اور ایک خاتون کو معمولی زخم آیا۔ جوائنٹ سکریٹری بہار کرکٹ اسوسی ایشن نیرج سنگھ نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں اور کشن ٹریننگ کا احیاء کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT