Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی سبز سیڈان نذر آتش

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی سبز سیڈان نذر آتش

ملبہ کو بیت الخلاء میں استعمال کرنے کا ا علان، دھمکیوں کے پیش نظر برسر عام کارروائی
غازی آباد۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک کار جو مبینہ طور پر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے زیر استعمال تھی۔ دائیں بازو کی ایک انتہا پسند تنظیم نے اسے نذر آتش کردیا۔ مفرور مجرم کے پوسٹر کار کے ونڈ اسکرین پر چسپاں کئے گئے تھے۔ 15 دن قبل اس گاڑی کو ممبئی میں نیلام کے دوران اس تنظیم نے 32 ہزار روپئے کی بولی دیکر خریدا تھا۔ سب رنگ کی ہیونڈائی ایسنٹ سیڈان کار کو سوامی چکراپانی اور اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے کارکنوں نے گرین پارک کے فارم ہاؤز میں جو دیہات کانا وانی کی پلیا کے قریب اندرا پورم میں واقع ہے، دو بجے دن نذر آتش کردیا۔ اس کار کو کھلے نیلام میں 9 ڈسمبر کو ممبئی میں 32,000 کی بولی دیکر کل ہند سکریٹری ہندو مہا سبھا چکرا پانی نے حاصل کیا تھا ۔ انچارج مہا سبھا سنجیو سکسینہ نے کہا کہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چکرا پانی نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ اس کار کو ایمبولنس میں تبدیل کردیا جائے لیکن انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کی وجہ سے برسر عام نذر آتش کرنے کا فیصلہ کیا۔ ضلعی عہدیداروں سے انہوں نے اس کی اجازت حاصل کرلی تھی۔ ضلع غازی آباد کی پولیس بھی احتجاج کے مقام پر موجود تھی۔ لیکن اس نے اس معاملہ میں کوئی دخل اندازی نہیں کی ۔ کیونکہ فارم ہاؤز دائرہ کار ضلع گوتم بدھا نگر کے تحت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT