Monday , May 1 2017
Home / دنیا / انڈر ٹیکر ، ریسلنگ سے سبکدوش

انڈر ٹیکر ، ریسلنگ سے سبکدوش

لاس اینجلس ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 1990کی دہائی میں کشتی کی دنیا میں جلوہ گر ہونے والے مقبول ریسلر انڈر ٹیکر نے ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔انڈر ٹیکر اپنے ڈرامائی انداز سے اکھاڑے میں آنے کی وجہ سے بے انتہا شہرت حاصل کی۔ان کے آنے پر روشنیاں گْل کر دی جاتی تھیں اور انھیں ایک تابوت میں بند کر کے لایا جاتا اور انھیں ’ڈیڈ مین واکنگ‘ یعنی چلتا ہوا مردہ کہہ کر پکارا جاتا تھا۔ان کی فتح پر ختم ہونے والا میچ بھی اس لیے زیادہ دلچسپ ہوتا کہ وہ ہارنے والے حریف کو اسی تابوت میں بند کر دیتے تھے جس میں انہیں لایا جاتا۔انڈر ٹیکر نے اپنی آخری کشتی رومن رائن سے ہارنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT