Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹس کانفرنس کا یونیورسٹی آف حیدرآباد میں انعقاد

انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹس کانفرنس کا یونیورسٹی آف حیدرآباد میں انعقاد

حیدرآباد 25 جولائی ( پی ٹی آئی ) عصری معلومات ‘ مہارت اور ان کے استعمال پر آن لائین ریسورسیس سے متعلق انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ کانفرنس کا یہاں یونیورسٹی آف حیدرآباد میں E-QUAL پراجیکٹ کے تحت انعقاد عمل میں آیا اس کانفنرس میں سارے ملک کے شرکا نے حصہ لیا جن میں امبیڈکر یونیورسٹی ‘ جادو پور یونیورسٹی ‘ شیو نادر یونیورسٹی کے علاوہ کنگس کالج لندن اور یونیورسٹی آف بولوگنا کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ ان شرکا نے مختلف تھیمس پر جملہ 28 مقالے پیش کئے ۔ دو روزہ کانفرنس کا کل اختتام عمل میں آیا جس کا افتتاح یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر آر پی شرما نے انجام دیا تھا ۔ ہیڈ بزنس ڈومین ٹی سی ایس وی پی گلاٹی نے کلیدی خطبہ دیا ۔ یوروپین کمیشن کی سروجنی کول اور برٹس کونسل کی منجولا راؤ نے انڈر گریجویٹ تعلیم کو ای لرننگ سے مربوط کرنے یوروپین کمیشن ‘ برٹش کونسل اور حکومت ہند کی کاوشوں کا تذکرہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT