Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈر 16 فٹبال : ہندوستان آج ایران میں آزمائش کیلئے تیار

انڈر 16 فٹبال : ہندوستان آج ایران میں آزمائش کیلئے تیار

تبریز سٹی (ایران ) ، 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) بلند حوصلہ ہندوستان اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گا جبکہ وہ اے ایف سی انڈر 16 کوالیفائرز میں ایک اور طاقتور حریف و میزبان ایران سے کل یہاں مقابلہ کریں گے۔ ہندوستان اس میچ میں کافی اعتماد کے ساتھ شرکت کررہا ہے جیسا کہ وہ گزشتہ روز اپنے اوپننگ میچ میں بحرین کو 5-0 سے شکست دے چکے ہیں۔ کوچ نکولائی آڈم جو ہندوستان کی انڈر 17 ورلڈ کپ ٹیم کے انچارج بھی ہیں، ان کا احساس ہے کہ لڑکوں کیلئے یہ جاننا اہم ہے کہ وہ کس موقف میں کھڑے ہیں۔ تبریز یادگارِ امام اسٹیڈیم میں امن نے دو گول اسکور کئے جبکہ گاسٹن، بوریس اور سریش نے فی کس ایک گول بنایا جس کے ساتھ اس ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی مہم کا شاندار انداز میں آغاز ہوا ہے۔ نکولائی نے کہا کہ ایران ہندوستانیوں کیلئے واقعی آزمائش رہے گا اور ہم اس مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT