Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈر 17 فیفا ورلڈ کپ سے انڈیا میں فٹبال کا انقلاب ممکن

انڈر 17 فیفا ورلڈ کپ سے انڈیا میں فٹبال کا انقلاب ممکن

ایونٹ سے مودی حکومت کی دلچسپی پر آرگنائزنگ کمیٹی کو حوصلہ ، ٹورنمنٹ ڈائریکٹر کا بیان
نئی دہلی ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی آئندہ سال اس ملک میں منعقد شدنی فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کیلئے تائید و حمایت سے حوصلہ پاکر اس ٹورنمنٹ کے ڈائریکٹر زاویئر سپی نے آج کہا کہ حکومت کی اس باوقار ایونٹ میں دلچسپی انڈیا میں ’’انقلابِ فٹبال‘‘ لانے کے سلسلے میں بڑا رول ادا کرے گی۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی تشکیل شدہ لوکل آرگنائزنگ کمیٹی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ اس ایونٹ کی زبردست کامیابی یقینی ہوجائے۔ گزشتہ روز جموں و کشمیر میں ہمہ مقصدی اسپورٹس کامپلکس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا موقع ہندوستان میں نوجوانوں بالخصوص اسپورٹس کے مداحوں کیلئے بڑی جہت رہے گا۔ وزیراعظم کی طرف سے مسلسل حمایت سے حوصلہ پاکر ٹورنمنٹ ڈائریکٹر فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2017ء زاویئر سپی نے کہا، ’’یہ اس مسلسل حمایت کی عکاس ہے جو حکومت ہند فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ انڈیا 2017ء کو دے رہی ہے۔ درحقیقت، اس ملک کے پی ایم کا یہ ٹورنمنٹ کے تعلق سے بار بار تذکرہ کرنا واضح اشارہ ہے کہ یہ ایونٹ کھیل کود کے ایک کامپٹیشن سے کہیں بڑھ کر ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا: ’’یہ اس ملک میں نوجوانوں کا انقلاب پیدا کرنے کا منفرد موقع ہے اور ایل او سی کے پاس اس انقلاب کو برپا کرنے نیز فٹبال کو ساری قوم تک پہنچانے کیلئے نہایت جامع منصوبے ہیں ۔ اگرچہ یہ ایونٹ چھ ریاستوں میں کھیلا جائے گا لیکن منصوبہ ہے کہ ہندوستان کے تمام نوجوان فٹبال کا تجربہ حاصل کرسکیں اور ہم اسے حقیقت میں بدلنے کیلئے حکومت کے ساتھ نہایت ہم آہنگ ہیں۔‘‘

TOPPOPULARRECENT