Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈر 19 ورلڈ کپ ، منگل کو سیمی فائنل ہند ۔ سری لنکا مقابلہ

انڈر 19 ورلڈ کپ ، منگل کو سیمی فائنل ہند ۔ سری لنکا مقابلہ

میرپور۔ 7 فروری (پی ٹی آئی) سری لنکا کی ٹیم نے آج یہاں انگلینڈ کو 6 وکٹس سے شکست دے کر آخر چوتھے مرحلے میں پہونچ گیا چنانچہ آئی سی سی کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کا مقابلہ ہندوستان سے ہوگا۔ سری لنکا کی ٹیم نے متاثرکن آل راؤنڈ مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو 184 رنز کے معمولی اسکور پر آؤٹ کردیا۔ بعدازاں 36 ویں اوورس میں اس ہدف کو بہ آسانی پورا کرلیا۔ آوشکا فرنانڈو نے 98 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 95 رنز بنایا۔ قبل ازیں ان کی ٹیم کے وائیڈو ہاسن رنگا نے انگلینڈ کے 3 وکٹس حاصل کیا تھا۔ اس کامیابی کے بعد سری لنکا بھی سیمی فائنل میں پہونچ چکا ہے جہاں منگل کو اس کا مقابلہ ہندوستانی ٹیم سے ہوگا۔ 1988ء میں اس ٹورنمنٹ کے آغاز کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ سری لنکا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہونچی ہے۔ 2000ء کے دوران سری لنکا میں کھیلے گئے ٹورنمنٹ میں میزبان ٹیم فائنل میں پہونچی تھی جہاں محمد کیف کے ہندوستانی ٹیم نے اس کو شکست دی تھی۔ 2010ء کے دوران نیوزی لینڈ میں منعقدہ ٹورنمنٹ میں سری لنکا کو چوتھا مقام حاصل ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT